القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد طالبان اور امریکی حکام میں پہلی ملاقات


دوحہ: القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد طالبان اور امریکی حکام میں پہلی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن افغانستان میں کسی مسلح گروپ یا غیر ریاستی عناصر کو فنڈز فراہم نہیں کرے گا، طالبان کی طرف سے امریکی یقین دہانیوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

ملاقات میں انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن الظواہری واقعہ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے تین ماہ قبل القاعدہ کا رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں مارا گیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کا رہنما ایمن الظواہری سی آئی اے کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا، جس کی تصدیق امریکی صدر جوبائیڈن نے خود کی تھی۔

امریکہ کی جانب سے کارروائی افغانستان میں کی گئی تھی، امریکی سینئررہنما کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی میں کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں