ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔

بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئےاُتنی آسانی سےواپس نہیں آئیں گے وزراکی تعداد76 .20بےمحکمہ25 نے گوشوارےجمع نہیں کروائےگردشی قرضہ ہوشرباءسطح تک پہنچ گیاہےاکتوبرنومبرمیں آرپارہوکےرہے گا


شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئےاُتنی آسانی سےواپس نہیں آئیں گے،وزراکی تعداد76 ہے جن میں سے 20 وزرا بغیر محکموں کے ہیں اور  25 وزرا نے اپنے گوشوارےجمع نہیں کروائے، گردشی قرضہ ہوشربا سطح تک پہنچ گیا،اکتوبر نومبر میں آرپار ہوکے رہے گا۔


متعلقہ خبریں