جمہوریت کیلئے ہمیشہ بھاری قیمت ادا کی، قیادت اور کارکنان نے خون کے دریا پار کیے، بلاول

بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے ہم نے ہمیشہ بھاری قیمت ادا کی ہے، جو لوگ اسے پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

سانحہ کارساز: 13برس گزر جانے کے بعد بھی ملزمان کا سراغ نہ ملا

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال قبل کارساز ہمارے شہیدوں کے خون میں نہا گیا تھا، جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے 177 جانوں نے قربانی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور اس کی مضبوطی کے لیے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کیا، پارٹی قیادت اور کارکنان نے خون کے دریا پار کیے، ہمیں نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ شہدا کی قربانیوں اور ان کے لواحقین کی آنکھوں سے گرنے والے آنسوؤں کا ازالہ مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔

انتخابات کا اعلان ورنہ لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، عمران خان

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور پی پی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے بھی 18 اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے کارکنوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، 18 اکتوبر کے دھماکے میں بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان شہید ہوئے تھے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی ملی، جمہوری نظام میں عوام کے مسائل حل کیے جاتے ہیں، ایک شخص نےاپنی انا کی خاطر7 سیٹوں پر ضمنی انتخاب لڑا، یہ شخص اسمبلی میں جانے تک کے لیے تیار نہیں ہے۔

ڈکٹیشن لیکر پاکستان اور اداروں پر حملہ آوور سازشی کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،آصف زرداری

وفاقی وزیر اور پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کو یکسر مسترد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں