عمران خان اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کار ساز دہشت گردی کا بڑ اواقعہ تھا جب پہلا دھماکہ ہوا تو کارکن بینظیر بھٹو کی حفاظت کے لیے بھاگے اور دوسرے دھماکے میں کارکنوں کی شہادت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر خوش تھے اور جشن کا سماں تھا تاہم اب بینظیر بھٹو کے ویژن پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری عمل کر رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے ہمیں کہا تھا کہ شہید اور زخمی جیالوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سانحہ کارساز کی تحقیقات ہوئی تھیں لیکن سانحہ کارساز کے شواہد مٹا دیئے گئے جو ایک سازش تھی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ارباب رحیم اس وقت وزیراعلیٰ سندھ تھے اور ان کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھا۔ بلاول بھٹو کے مطابق جمہوریت نے ان سب سے انتقام لے لیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان کی سمجھ نہیں آتی وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اراکین کو کم کر رہے ہیں اور اس کی پارٹی کی کتنی سیٹیں کم ہو گئیں، عمران خان کے ساتھ کچھ عرصہ گزارا ہے اور ان کی کم عقلی سے ہی واقعات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہونے کا امکان

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان کو کبھی مسٹر ایکس یا وائی تنگ کرتے ہیں لیکن ان میں نام لینے کی ہمت نہیں۔ عمران خان اپنی بچکانہ حرکتوں کی وجہ سے پارٹی کو ڈبوتے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے بطور وزیر اعظم حلف لیا مگر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں فرق ہوتا ہے اور یہ گھر گھر لڑائی ہوتی ہے۔ کراچی کی پولیس سیلاب زدہ علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے تعینات ہے۔ الیکشن سے ہم نہیں یہ بھاگ رہے اور صورتحال سب کے سامنے ہے۔ عمران خان کے ساتھ 4 سال میں کچھ اجلاس کرچکا ہوں ان کو جانتا ہوں وہ تو پشاور جا کے چھپ گئے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کو بلاول نے سلیکٹڈ کہا تو انہوں نے تالیاں بجائیں اور عمران خان اب خود کہہ رہے ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ عمران خان اپنی ذات کے لیے پارٹی رہنماؤں کو قربان کر دیں گے اور مجھے دو دن پہلے وزیر اعظم کا فون آیا اور آج بھی آیا، کل ہم میٹنگ بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت آئی جو خود کو کل عقل سمجھتے تھےلیکن ہے عقل کم۔ یہ ساری چیز کرنے کے بعد وہیں پھنس گئے اور ہم نے بہت کہا تھا اس سے کوئی فائدہ نہیں۔


متعلقہ خبریں