عوام سردیوں میں گیس کے استعمال پر کفایت شعاری دکھائیں، مصدق ملک


اسلام آباد: وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام سردیوں میں گیس کے استعمال پر کفایت شعاری دکھائیں۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 ڈالر میں ملنے والی ایل این جی 40 ڈالر میں بھی نہیں مل رہی تاہم جنوری اور فروری کے لیے ایل این جی کے 2 اضافی کارگو کا انتظام کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت سردیوں میں گیس بہتر ہو گی۔ سوئی سدرن اور نادرن کو ایل پی جی کے سیلنڈرز منگوانے کا کہا ہے لیکن عوام سردیوں میں گیس کے استعمال پر کفایت شعاری دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی

مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں گیس کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے توانائی معاملے پر پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جلد وزیر اعظم شہباز شریف توانائی منصوبے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا راز جیب میں ڈال کر جلسوں میں گئے اور اب کہہ رہے ہیں گم ہو گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیوڈ فینٹن کی فرم سے معاہدے سے انکار کیا گیا۔

وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ عمران خان مارچ حکومت نہیں بلکہ ریاست کے خلاف لا رہے ہیں لیکن عمران خان کی جماعت کے اپنے لوگ اس مارچ میں شامل نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں