جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستفیٰ ہونے کا مطالبہ


کراچی: جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو اختیارات دیئے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کی پوزیشن یہ نہیں کہ وہ کسی سے پوچھیں کہ الیکشن کرانا ہے یا نہیں۔

جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک کمزور چیف الیکشن کمشنر ہیں اس لیے آپ کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا لال حویلی سے متعلق کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آپ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر جمعرات کو کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کریں گے۔


متعلقہ خبریں