بے نظیر بھٹو کی حفاظت کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والے 177 شہدا یاد ہیں، آصفہ بھٹو

بے نظیر بھٹو کی حفاظت کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والے 177 شہدا یاد ہیں، آصفہ بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں آج بھی وہ 177 شہدا یاد ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر ان کی حفاظت کی تھی۔

جمہوریت کیلئے ہمیشہ بھاری قیمت ادا کی، قیادت اور کارکنان نے خون کے دریا پار کیے، بلاول

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے یہ بات یوم شہدائے کار ساز کے موقع پر یادگار شہدا پہ پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد موجود ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پی پی سندھ کے سیکریڑی جنرل وقار مہدی سمیت پارٹی رہنماؤں و کارکنان اور شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

آج بینظیر بھٹو اور ان کے ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے، آصف زرداری

آصفہ بھٹو زرداری نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ ہم شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہمیشہ انہیں یاد رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں