ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی ہیٹ ٹرک


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی ہٹر ٹرک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بولر کارتھیک میاپن نے سری لنکا کے خلاف کر لی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ راؤنڈ اے کے میچ میں یو اے ای کے اسپن بولر میاپن نے 15ویں اوور کی آخری 3 گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میاپن نے سری لنکن بیٹر راجا پکشا، آسالنکا اور شناکا کی وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو 79 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم یو اے ای کی 17 ویں اوور میں 73 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)


متعلقہ خبریں