پاکستان کے اصل ہیرو پولیو ورکرز ہیں، گاوی کے سی ای او کا عالمی کانفرنس میں اعتراف

پاکستان کے اصل ہیرو پولیو ورکرز ہیں، گاوی کے سی ای او کا عالمی کانفرنس میں اعتراف

برلن: گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونیزیشن (گاوی) کے سی ای او ( Dr: Seth Berkley ) نے پاکستان کے پولیو ورکرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی ملک کے اصل ہیرو ہیں۔

پولیو ورکر نےقطرے پلانےکیلئےکشتی کے بغیردریا عبور کر لیا

گاوی کے سی ای او کی جانب سے یہ اعتراف عالمی ادارہ صحت کے زیراہتمام برلن میں پولیو کے خاتمے سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 27 سے زائد پولیو ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم کی دوران اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔

پولیو کے فرض شناس ورکرز کو ہم نیوز کا سلام

انہوں ںے کہا کہ حالیہ بدترین سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں، دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔

ہے جذبہ جنوں: شدید گرمی، صحرا میں خواتین پولیو ورکرز اونٹ پہ قطرے پلانے پہنچ گئیں

عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس کے دوران سعودی عرب نے گلوبل پولیو کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ ڈالرز، آسٹریلیا نے 43.55 ملین ڈالرز، بل گیٹس نے 1.2 بلین ڈالرز، فرانس نے 50 ملین یوروز اور کوریا نے
3.2 ملین ڈالرز دینے کے اعلانات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں