شفاف انتخابات کا انعقاد سیاسی و معاشی بحران سے نجات کا واحد ذریعہ ہے، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فوری طورپر صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد سیاسی و معاشی بحران سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔

عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز، مخدوم شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں میڈیا کارکنان کو درپیش مسائل اور فلاحی اقدامات کی ضرورت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد آئین و قانون کی بالا دستی سے عبارت ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر خوشحال معاشرے کی تشکیل کا تصور ہی محال ہے۔

انتخابات کا اعلان ورنہ لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے محض اپنے مفادات کیلئے دستور و قانون کی پامالی کا کلچر پروان چڑھایا، میڈیا پراعلانیہ و غیر اعلانیہ بندشوں کی نظیر کسی آمر کے دور سے لانا بھی ناممکن ہے، دہشت گردی کے پرچوں کے اندراج سے لے کر چینلوں کی بندشوں تک ہر حربہ آزمایا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک ملک میں قانون کی حکمرانی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، اہل قلم و دانش پر لازم ہے کہ ظلم و لاقانونیت کے خلاف کسی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر آواز بلند کریں۔

عمران خان اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

عمران خان نے بات چیت کے دوران کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک کو بھرپوراندازمیں منطقی انجام تک پہنچانے کی تیاری کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں