وزیراعظم نے آصف زرداری اور بلاول سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وسیم اختر

وزیراعظم نے آصف زرداری اور بلاول سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وسیم اختر

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بات کریں گے۔

ایم کیو ایم کا بیان بدلنے میں 24 گھنٹے نہیں لگیں گے، جوڑ توڑ نہیں ہو رہا ، کوئی آفر نہیں ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ وِد مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہمیں حکومت چھوڑنے اور پھرجوائن کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے، اگرحکومت معاہدے پرعمل کرے گی تو ساتھ رہیں گے۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، تحریک انصاف نے ڈیلیور نہیں کیا، وسیم اختر

وسیم اختر نے کہا کہ جب بڑی جماعتوں کوضرورت ہوتی ہے تو پھریہ پریشان نظرآتی ہیں، حلقہ بندیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن بھی گئے تھے، کراچی اور حیدرآباد میں مرضی کی حلقہ بندیاں کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ دوبارہ حلقہ بندیاں کرائی جائیں، آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا سے ہم نے معاہدہ کیا تھا۔

جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستفیٰ ہونے کا مطالبہ

بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں وسیم اختر نے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے ہیں لیکن حلقہ بندیاں دوبارہ ہونی چاہئیں، پیپلزپارٹی نے آپشن دیا ہے کہ جن حلقوں میں آبادی زیادہ ہے وہاں حلقہ بندیاں ٹھیک کردیں گے۔


متعلقہ خبریں