ایم کیو ایم کا بیان بدلنے میں 24 گھنٹے نہیں لگیں گے، جوڑ توڑ نہیں ہو رہا ، کوئی آفر نہیں ہے، اسد عمر

ایم کیو ایم کا بیان بدلنے میں 24 گھنٹے نہیں لگیں گے، جوڑ توڑ نہیں ہو رہا ، کوئی آفر نہیں ہے، اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا بیان بدلنے میں 24 گھنٹے بھی نہیں لگیں گے، ایم کیوایم کے جو مطالبات ہم سے تھے وہ پورے کیے گئے۔

شفاف انتخابات کا انعقاد سیاسی و معاشی بحران سے نجات کا واحد ذریعہ ہے، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے پرعمل کیا۔

انہوں ںے کہا کہ صدرمملکت ریاست کے سربراہ ہیں وہ پی ٹی آئی کے ممبر نہیں ہیں، کوئی جوڑتوڑ نہیں ہو رہا، کوئی آفر سامنے نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں اب تک کوئی ٹھوس چیز سامنے نہیں آئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی سیاست کا ایک حصہ ہے، ملاقات ہوئی ہے یا نہیں؟ یہ صدرمملکت اور آرمی چیف بتا سکتے ہیں۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، تحریک انصاف نے ڈیلیور نہیں کیا، وسیم اختر

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے واضح طور پر کہا عمران خان کا مطالبہ یہ نہیں ہے کہ مجھے لائیں، وہ کہتے ہیں کہ صاف اور شفاف الیکشن کرائیں۔


متعلقہ خبریں