ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت

عمران خان درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کوقانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، اداروں نے ادھر ہی رہنا ہے، آج آپ حکومت میں ہیں کل یہ ہونگے، پرسوں کوئی اور ہوگا، بندہ اٹھانے سے کوئی تفتیش نہیں ہوتی۔

نامنظور ڈاٹ کام ویب سائٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کے خلاف کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹرعلی گوہر، فیصل چوہدری، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز نہیں بنتے کہ بس صرف بندہ اٹھائو، اس طرح کیسز کرتے ہیں تو پھر عدالتوں میں کیسز آتے ہیں، عدالت جب فیصلہ دیتی ہے تو عدالتوں پر الزام آجاتے ہیں۔

بیرسٹر علی گوہرنے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو کسی قسم کی تادیبی کاروائی سے روکا جائے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں