سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ گرفتار


اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشل سیشن جج نے ملزم کی والدہ کی ضمانت خارج کی۔ شاہ نواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو اور ریلیف سے متعلق چینی ماہرین کا تجربہ مفید ثابت ہو گا، وزیر اعظم

واضح رہے کہ 23 ستمبر 2022 کو صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر نے اپنی کینیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں