مجھے بات کرنے دیں گی؟ خواجہ آصف نے شیری رحمان کو چپ کرا دیا


قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف وفاقی وزیر شیری رحمان پہ برس پڑے۔

خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران بات چیت کرنے پہ وفاقی وزیر شیری رحمان کو ڈانٹ دیا، خواجہ آصف نے خطاب کے دوران کہا کہ شیری رحمان صاحبہ آپ مجھے بات کرنے دیں گی؟

یہ بھی پڑھیں: اقتدار کی جنگ بعد میں بھی لڑی جا سکتی ہے، خواجہ آصف

شیری رحمان نے جواب دیا کہ کوشش کرتی ہوں، خواجہ آصف نے کہا کہ یہی تو آپ لوگوں کا رویہ ہے جس کی وجہ سے یہ مسائل ہیں، اگر آپ کوئی بات کریں گی تو میں اپنے انداز میں جواب دینے پہ مجبور ہوں گا۔


متعلقہ خبریں