فرخ حبیب کی اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اعتزاز احسن سیاسی ورکرز کے رول ماڈل ہیں جو کھل کر اختلاف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن بڑے قانون دان ہیں لیکن رانا فاروق سعید جیسے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن ڈائمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

فرخ حبیب نے کہا کہ اعتزاز احسن کے لیے پارٹی میں دروازے کھلے ہیں اور اعتزاز احسن جب چاہیں پی ٹی آئی میں شامل ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں