سپریم کورٹ، ریکوڈک سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریکوڈک سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔

صدارتی ریفرنس: پارٹی سے انحراف کینسراور حلف کی پاسداری نہ کرنا بے ایمانی ہے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 25 اکتوبر کو ریکوڈک سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

پانچ رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 30 ستمبر کو ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں