مہنگائی ،بیروزگاری اور سیلاب متاثرین کی امداد نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا دھرنا

مہنگائی ،بیروزگاری اور سیلاب متاثرین کی امداد نہ ہونے پر جماعت اسلامی کا دھرنا

سکھر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ٹی وی پہ صبح شام جھوٹ بول رہی ہے، اربوں روپے کے اعلانات کے باوجود سندھ کی عوام کو ایک پیسہ تک نہیں ملا ہے۔

متاثرین سیلاب کو سیاسی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے، کرپشن کے دروازے کھل رہے ہیں، عبدالاکبر چترالی

انہوں نے یہ بات مہنگائی، بیروزگاری اور سیلاب متاثرین کی امداد نہ ہونے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دیے جانے والے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

احتجاجی دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ دھرے کی وجہ سے روہڑی بائی پاس پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

یہ مذاق ہو رہا؟وزیراعظم سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کی تیاریوں سے ناخوش، افتتاح کرنے سے انکار

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تپتی دھوپ گرم سڑک پر ہم اور آپ کیوں بیٹھے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام گزشتہ دو ماہ سے سڑکوں پر بے یارومدد گار بیٹھے ہوئے ہیں۔

سراج الحق نے الزام عائد کیا کہ حکومت متاثرین کو نہ خوراک دے رہی ہے اور نہ ہی انہیں میڈیکل کی سہولتیں میسر ہیں جب کہ وزرا اور مشیران  کراچی کے بنگلوں یا اسلام آباد میں عیاشی کر رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین وبائی بیماریوں میں گِھر گئے

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستیاں قائم کیں، میڈیکل کیمپس اور اسکولز قائم کئے ہیں۔


متعلقہ خبریں