عمران خان چاہتے ہیں عوام بشریٰ بی بی اور فرح کی کرپشن کے ساتھ کھڑی ہو؟ مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ آپ چاہتے ہیں عوام بشریٰ بی بی اور فرح کی کرپشن کے ساتھ کھڑی ہو؟

چوروں کی غلامی سے بہتر ہے میں مرجاؤں، جینا نہیں چاہتا، عمران خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ نالائق ، چور، جھوٹا اور فارن فنڈڈ فتنہ ملک پر مسلط ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک جھوٹے، نالائق اور فارن فنڈڈ فتنہ کی حکمرانی سے خوشحال نہیں بدحال ہوتے ہیں، فارن فنڈڈ فتنے اور جھوٹے کے مسلط ہونے سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی۔

عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا شخص اور زکوٰۃ و چندہ چور نکلا، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے الزام عائد کیا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے ہاتھ پھیلا کر زکوٰۃ و خیرات جمع کی اور اسے اپنی ذات پر خرچ کیا، تعلیمی اداروں کو انتشار کے میدان بنانے والے کو شرم آنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں