وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا


تلہ گنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تلہ گنگ ضلع بننے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن والے صرف ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے تھے کہ ن لیگ کو ٹکر دینے والا بندہ بھیج دے اور اللہ تعالیٰ نےعمران خان کی صورت میں وہ بندہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہاروں یا جیتوں، تلہ گنگ والوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ مسلم لیگ ن والوں کو خوابوں میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں۔ یہ جس ملک میں رہتے ہیں ان کو عمران خان نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام بڑی تحریک کیلئے کم کس لیں، فواد چودھری

پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہباز شریف نے ہماری گندم بند کر دی ہے اور باقی صوبوں کو گندم دی جا رہی ہے ہمیں نہیں دی جا رہی۔ میں نئے ضلع کے لیے ہزاروں نوکریاں دینے والا ہوں۔


متعلقہ خبریں