افغان حکومت بچیوں کی تعلیم کیخلاف نہیں، وفاقی وزیر کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

افغان حکومت بچیوں کی تعلیم کیخلاف نہیں، وفاقی وزیر کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ افغان حکومت بچیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں ہے۔

طالبان لڑکیوں کو اسکول واپس آنے کی اجازت دیں، ملالہ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے یہ بات پاکستان میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے بات چیت کے دوران کہی۔

انہوں ںے کہا کہ افغان حکومت کا بنیادی مسئلہ امن، سیکیورٹی اور عالمی دخل اندازی ہے، مغرب میں اسلام مخالف واقعات کی روک تھام کیلئے باہمی روابط کا فروغ ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کے دوران کہا کہ انسانوں کی بھلائی اور فلاح و بہبود ہمارے دین کا حصہ ہے، وزارت مذہبی امور تمام مسلم و غیر مسلم آبادی کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کےاعلیٰ عہدایداروں کی اہم افغان طالبان رہنماسےملاقات

مفتی عبدالشکور نے کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں بسنے والی غیر مسلم آبادی کی جان و مال اور عزت و آبرو ہمارے لیے یکساں محترم ہے۔


متعلقہ خبریں