جلد وطن واپس آ رہا ہوں ،معاشی حالات بہتر ہوں گے، نواز شریف

عوام کو جلد ریلیف ملے گا، معاشی حالات بہتر ہوں گے، نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم کریں، عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

ضمنی انتخابات میں شکست پر رہنماؤں کی تاویلیں مسترد، نواز شریف نے بڑے فیصلے کا عندیہ دیدیا

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ بات ملاقات کرنے والے ن لیگی رہنماؤں ڈاکٹر درشن لال، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سلمیٰ بٹ سمیت دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

میاں نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوروں کی غلامی سے بہتر ہے میں مرجاؤں، جینا نہیں چاہتا، عمران خان

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان آرہا ہوں۔


متعلقہ خبریں