توشہ خانہ کیس فیصلہ، الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

توشہ خانہ کیس فیصلہ، الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی ہے، یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن فیصلہ کل سنائے گا

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مقامی ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ طور پر خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کل توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے اس لیے پولیس کی بھاری نفری فراہم کی جائے۔

شہباز شریف کی نئی روایت، عمران خان سے قیمتی تحفے ملے، سب توشہ خانہ میں جمع

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریڈ زون اورالیکشن کمیشن کی عمارت کے اردگرد سیکیورٹی تعینات کی جائے۔


متعلقہ خبریں