پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپگنڈا مسترد کردیا

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپگنڈا مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

فیٹف وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،وزیر اعظم

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فیٹف سے متعلق پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا نئی بات نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کاوش کو بارہا سراہا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کر لیا

دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی کاوش کا تسلیم کیا ہے۔


متعلقہ خبریں