کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


لاہور: عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا جلد وطن واپسی کا اعلان

گزشتہ ماہ بھی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جس میں ان کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں