مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا جلد وطن واپسی کا اعلان


لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، کہا گزشتہ چار سال کے دوران عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا، جلد پاکستان آرہا ہوں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے  ن لیگی رہنماؤں ڈاکٹر درشن لال، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سلمیٰ بٹ سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات کی، جس میں کہا کہ  اسحاق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم کریں، عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

ضمنی انتخابات میں شکست پر رہنماؤں کی تاویلیں مسترد، نواز شریف نے بڑے فیصلے کا عندیہ دیدیا

اس موقع پر ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

میاں نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں