2 دفعہ کا چیمپیئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کھیلے بغیر گھر روانہ


ہوبارٹ: آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل ہی باہر کر دیا۔

آئر لینڈ نے اپنی اننگز کا اچھا آغاز کیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ آئر لینڈ کے پال اسٹرلینگ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 بالز پر 66 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

آئر لینڈ کے کھلاڑی اینڈریو بالبرنی 23 بالز پر 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں 73 کے مجموعی رنز پر آئر لینڈ کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز مخالف ٹیم کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئر لینڈ کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا تھا جو آئر لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ہوبارٹ میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر شان مسعود پریکٹس کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی برینڈن کنگ نے بہترین اننگز کھیلی وہ 48 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ برینڈن کنگ نے ایک چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ جانسن چارلس نے 24 رنز بنائے جبکہ اوڈن اسمتھ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلینی نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیری میک کریتھی اور سیمی سنگھ نے ایک ایک وکٹ لے۔


متعلقہ خبریں