عمران خان نااہل، ملک بھر میں پی ٹی آئی کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد کارکنان نے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، حیدرآباد اور فیصل آباد  سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج کیا، ٹائروں کو نذر آتش کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، کئی مقامات پر پولیس اور کارکنان کے درمیان آنکھ مچولی ہوئی جس کے دوران پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جب کہ فیض آباد کا علاقہ کافی دیر تک میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

سرٹیفائیڈ جھوٹا،سند یافتہ چور،نااہلی کافی نہیں،پکڑیں اور پیسے لیں، مریم نواز

پی ٹی آئی کارکنا کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان واقع فیض آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی جب کہ احتجاج کے باعث ایکسپریس وے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی ایم پی ایز اور کارکنوں کے ہمرا فیض آباد پہنچے جہاں انہوں ںے جاری احتجاج میں شرکت کی۔

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر دھرنا دیا، پی ٹی آئی کارکنان نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخلے کی بھی کوشش کی جس پر دھکم پیل ہوئی اور سیکیورٹی پہ مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے،  پارٹی رہنماؤں نے اس موقع پر مداخلت کی اور کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کے بعد لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔ فیروز پور روڈ کو جگہ جگہ سے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا گیا جب کہ ٹھوکر نیاز بیگ ، جیل روڈ اور لبرٹی چوک پر بھی کارکنان نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

امید ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رات تک ہائیکورٹ سے مسترد ہو جائے گا، اسد عمر

پشاور سے ہم نیوز کے نمائندے کے مطابق شہر میں کئی مقامات پر احتجاج کیا گیا  جس کی وجہ سے پشاور اسلام آباد ٹول پلازہ بھی تین گھنٹے تک بند رہا اور نتیجتاً گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد کے علاوہ مری روڈ بھی شدید احتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی۔

ساہیوال میں پی ٹی آئی کارکنان نے نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان نااہل قرار

ہم نیوز نمائندگا کے مطابق رحیم یار خان، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر سمیت مختلف شہروں و علاقوں میں بھی پارٹی کارکنان نے چیئرمین کے خلاف سنائے جانے والے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔


متعلقہ خبریں