توشہ خانہ کیس کے مدعی پر حملہ، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

توشہ خانہ کیس کے مدعی پر حملہ، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کے مدعی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہنواز رانجھا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

توشہ خانہ،عمران خان نااہل، قومی اسمبلی کی نشست خالی

شاہنواز رانجھا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں قومی اسمبلی کا رکن ہوں اور توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا جس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا۔

درخواست میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں جیسے ہی الیکشن کمیشن سے باہر نکلا، پی ٹی آئی قیادت کی ایما پرمجھ پہ قاتلانہ حملہ ہوا، میری گاڑی پرحملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کراندرگھسنے کی کوشش کی گئی۔

امید ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رات تک ہائیکورٹ سے مسترد ہو جائے گا، اسد عمر

شاہنواز رانجھا کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں واضح مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ عمران خان کی ایما پر ہوا لہذا عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔


متعلقہ خبریں