الیکشن کمیشن نے دفاتر اور عملے کیلئے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے دفاتر اور عملے کے لیے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

توشہ خانہ کیس کے مدعی پر حملہ، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ طور پر خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر سمیت عملے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر چیف سیکریٹریز اور پولیس کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی جائے۔

توشہ خانہ کیس فیصلہ، الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر صوبوں کو عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں