پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عمران خان سے خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عمران خان سے خطرہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا ہے جس میں ملک کی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان سے متعلق لیکشن کمیشن کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ بدتہذہبی کا ماسٹر مائنڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا ،عمران خان ڈاکو اور چور ہیں،
پاکستان کو ایک بہروپیے کا سامنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سب سے بڑا بین الاقوامی چور ثابت ہوئے، آج صورتحال پوری قوم کے سامنے واضح ہو گئی ہے، عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کو دلدل کی طرف دھکیلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو معاشی اعتبار سے عالمی سطح پر بلیک لسٹ کروانا چاہتا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ایف اے ٹی ایف نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے، یہ ہوتا تو ملک گرے سے بلیک لسٹ میں چلا جاتا، ہم پاکستان کوگرے سے وائٹ لسٹ میں لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں بھی کمی ہونے جا رہی ہے، پی ڈی ایم نے تجویز دی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور عمران خان کہتا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے، پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عمران خان سے خطرہ ہے، امریکی صدر کے بیان پر ہر طبقے نے ردعمل دیا۔


متعلقہ خبریں