سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، چار دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمالی وزیر ستان میں آپریشن: 4 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان: سرحد پار سے دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، سپاہی شہید

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں