پاکستان بھارت میچ پریشر نہیں چیلنج ہوتا ہے، بھارتی کپتان


ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرے میں صرف ایک دن باقی ہے، بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی باؤلنگ ہمیں چیلنج کرے گی۔

میلبرن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ ہمیں چیلنج کرے گی، باولنگ چلے گی یا بیٹنگ یہ تو کل پتا چلےگا پر ہمیں فیلڈنگ پر بھی توجہ دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باولنگ کے ساتھ ان کے بیٹرز کو آوٹ کرنا ہے، ہم لوگ اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں، بھارتی باولر محمد شامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد شامی کوالٹی باولر ہیں، جسپریت کی انجری کے باعث محمد شامی بہترین چوائس تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے کہ مڈل آرڈر ورلڈ کپ میں پرفارم کرے گا، بابر اعظم

ممکنہ بارش ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ میلبرن کے موسم کا کچھ کہہ نہیں سکتے، چالیس اوورز ہو یا بیس یا پھردس بھارت ٹیم تیار ہے، کوشش ہے کہ بطور کپتان ٹیم کو فتح دلواوں، پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اشیا کپ میں کمزرریوں اور صلاحیتوں کا پتہ چلا ہے، پاکستان بھارت میچ پریشر نہیں چیلنج ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں