آرمی چیف کا ازخود ایکسٹنیشن نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے، شیخ رشید


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کاا زخود ایکسٹنیشن نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے، الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر ؟ فیصلہ 30 نومبرسے پہلے ہوگا۔

شیخ رشید نے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کوجاتا ہے، الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے، یہ مبہم ہے سقم ہےاور غیرآئینی ہے۔ جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔


شیخ رشید نے بتایا کہ رات12:30 بجےاسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھرپر ریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا، انہوں نے کہا کہ ڈارکی آمد کےبعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سےکم کرکےٹرپلC+ دوسری بارگری ہے، ساری قوم سپریم کورٹ نیب کے ترمیمی آرڈینیس پرفیصلے کی منتظرہے۔

الیکشن کی تاریخ کافیصلہ چوک چوراہےمیں ہوگا یا میزپر30 نومبرسے پہلے ہوگا.

پریس کانفرنس میان شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی کو 5 یونیورسٹیاں دیں، راولپنڈی میں لڑکیوں کے لیے کالجز زیادہ ہیں، لیاقت باغ میں آرٹ کالج بنایا لیکن میرے جانے کے بعد کسٹم کو دے دیا گیا تھا، تعلیم میں ہمیں کوئی شکست نہیں د ے سکا کیونکہ ادھر کی بیٹیاں تعلیم یافتہ ہیں، ہم راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مائنس ون ایک خواب، عمران خان 30 اکتوبر سے پہلےکال دیں گے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ ظلم ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے ،چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دی جائے ،آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے سے تلخی دور ہوگئی، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں ،پہلے سے کہہ رہاہوں آر یا پاکرو،بے شک کچھ لوگ ہی نکلے،گزشتہ روز عمران خان سے کہاتھا عوام کو کال دیں ،عمران خان کی کال کے بعد کھیل شروع ہوگا،انتشار اور عدم استحکام ملک کو آگے نہیں بڑھنے دے گا۔

اللہ کے بعد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ہی ملکی خزانہ لوٹنے والون کو روک سکتے ہیں، مقبول ترین لیڈر کو نااہل کرنے والے بیوقوف لیڈر ہیں، عمران اور نواز شریف کی نااہلی میں زمین آسمان کا فرق ہے ، الیکشن کی تاریخ دیں، آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دیں گ۔
لال حویلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی ہم سے خالی کرانا چاہتے ہیں، ہماری لاش پر ہی انکو ملے گی، جو پولیس والے مجھے پکڑنےکے لیے آئے انکی تنخواہیں بڑھانے کا حامی تھا۔


متعلقہ خبریں