قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں، کورکمانڈر پشاور


کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سراروغہ میں محسود جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔

کورکمانڈر نے قبائل کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑے ہیں، پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کی جانب سے امن کی بحالی پر پاک فوج سے اظہارتشکرکرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں