عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کرپٹ پریکٹسز اور نااہلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا جبکہ استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست دائر کی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیاا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی جبکہ نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل بھی درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں