عمران خان کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد


سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان نااہلی کیس پر سماعت پیر کو کرے گا۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کرپٹ پریکٹسز اور نااہلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا جبکہ استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی تھی ، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست دائر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں