دفاعی چیمپیئن پہلے میچ میں ڈھیر، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رنز سے شکست


سڈنی: دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا پہلے میچ میں ہی ڈھیر ہو گیا۔ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلین بیٹرز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے اور مخالف ٹیم کے دباؤ میں نظر آئے۔ آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے۔

آسٹریلیوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4، ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مچیل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ 2 اور لوکی اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے بہترین کھیل کا مظاہرین کیا۔ نیوزی لینڈ کا پہلا کھلاڑی فن ایلن 16 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے کھلاڑی کانے ویلیمسن نے 23 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ فلپس بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہو گا

اوپنر آنے والے کھلاڑی ڈیون کانوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور ایڈم زامپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے 11 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی رنز کے بڑے فرق نے نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی۔


متعلقہ خبریں