ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز، افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

پرتھ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیا گیا 113 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے بھی ذمہ دارانہ آغاز کیا۔ تاہم جلد ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس کے ساتھ ساتھ رنز بھی بنتے رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس ہیلز نے 19 رنز بنائے۔

بعد ازاں لیام لونگسٹن کے ناقابلِ شکست 29 رنز کی بدولت انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی جانب سے عثمان غنی نے جب کہ ابراھیم زردان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ انگلینڈ کے سیم کرن نے پانچ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے دو دو کھلاڑیوں کے آؤٹ کیا۔

پاک انگلینڈ سیریز، کراچی اور لاہور والوں نے تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دیئے

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپین آسٹریلیا کو 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں