جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا، عمران خان

عدالت نے زمان پارک آپریشن کی درخواست نمٹا دی، عمران خان کمرہ عدالت سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اب کوئی امید نہیں کہ یہ الیکشن کراوئیں گے، جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا۔

سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اگر مجھے پکڑ بھی لیں تو لانگ مارچ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلے گا، ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ پرامن ہو گا،  میں نے جو بھی کیا آئین و قانون کے دائرے میں ہو گا،  لانگ مارچ میں لوگ انجوائے کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آکر میری پارٹی کو کرش کرنے کی کوشش کی، انہوں نے سب کو بتانے کی کوشش کی کہ ہم سے بری حکومت کسی کی نہیں تھی،ان کا خواب پورا نہ ہوا اور عوام ہمارے ساتھ نکل آئے جس سے یہ خوفزدہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہمارے لئے سڑکوں پر نکل آئے،ہم نے احتجاج کیا تو انہوں نے ہم پر ظلم کیا،لوگوں کے گھروں میں گھس کر چھاپے مار ے گئے ،احتجاج کے بعد ہمیں اندازہ ہوا کہ ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی افراد کے ساتھ اس طرح کا ظلم کبھی نہیں دیکھا، شہباز گل پر تشدد کیا گیا،اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کیخلاف ہر فورم پر جاوں گا۔افسوس ہے کہ عدلیہ نے ازخود نوٹس نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، اس ملک پر بڑے بڑے جرائم پیشہ افراد قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے گھر یہ لوگ بغیر وارنٹ کے گھسے اور بچوں کے سامنے مارا، انہیں حراست میں لے کر کسی اور کے حوالے کر دیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ  ملک کے بڑے جرائم پیشہ افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ سب کیا جا رہا ہے۔شہباز شریف اور اس کے بیٹے کو 16 ارب روپے کے کیس میں سزا ہونے والی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مفرور ہے،اس سے فیصلے لے رہے ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ میں مسلم لیگ ن نے ڈلوایا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں