گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے، بلاول بھٹو


وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی تھی۔

خیال رہے کہ2018 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یا ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں