پاک بھارت ٹاکرا، قوم پر امید، کھلاڑیوں کو مشورے


اسلام آباد: ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا میچ آج ہو رہا ہے۔ میچ سے قبل شائقین کرکٹر نے قومی ٹیم کو جہاں مشورے دیئے وہیں جیت کی دُعائیں بھی کیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گی۔ شائقین کرکٹ کو جہاں آج کے میچ کا شدت سے انتظار ہے وہیں وہ ٹیم کی کامیابی کے لیے مشورے دیتے اور دُعائیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کسی نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو آج اپنی پرفارمنس اچھی رکھنے پڑے گی تو کوئی مڈل آرڈرز کو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا کھیل، بڑا مقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا

پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ جس گھڑی کا شدت سے انتظار تھا وہ آ گئی۔ اب پاکستانی ٹیم کو چاہیے کہ وہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے۔

مختلف شہروں میں نوجوان صبح سویرے ہی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں بھارت کو بری طرح شکست دے گی۔


متعلقہ خبریں