وہی میدان وہی جذبہ، عمران خان کے بعد بابر اعظم تیار


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: وہی میدان وہی جذبہ، پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف ایک بار پھر میلبرن گراونڈ میں نئی تاریخ لکھنے جا رہی ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ جسے ایم سی جی بھی کہا جاتا ہے، آسٹریلیا کا سب سے بڑا کرکٹ گراونڈ ہے جس نے پانچویں ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کی اور جہاں پاکستان نے اپنا پہلا اور واحد ورلڈکپ عمران خان کی قیادت میں جیتا۔

25 مارچ 1992 کو پاکستان نے میلبرن گراونڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، آج 2022 میں بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اسی گراونڈ میں اسی جذبے کے ساتھ اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گی، جہاں اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کا موسم بدل گیا

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ  کرکٹ کے پہلے ٹیسٹ میچ 1877ء کی میزبانی بھی کر چکا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلا ایک روزہ میچ بھی 1971ء میں اسی گراونڈ پر کھیلا گیا، ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی 2008 میں کھیلا گیا۔

ایم سی جی کی لمبائی 567 فٹ اور چوڑائی 485 فٹ ہے۔ یہ دنیا کے ان چند گراونڈز میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد تماشائی بیٹھ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ جب کرکٹ کا سیزن نہیں ہوتا تو پھر یہاں دوسرے کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔

ایم سی جی کی پہلی تعمیر 1964ء میں شروع ہوئی 1982ء میں یہاں پہلی مرتبہ ایک اسکور بورڈ نصب کیا گیا 1982ء میں یہاں آسٹریلیا کی تاریخ کا پہلا ویڈیو اسکور بورڈ نصب کیا گیا، 1985ء میں یہاں مصنوعی روشنی کے لیے مینار بھی تعمیر کر دئیے گئے۔۔ 1988ء میں گراونڈ کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا منصوبہ تشکیل پایا جں کے بعد 1992ء تک اسے ایک نئی شکل اور جدت دیدی گئی۔


متعلقہ خبریں