ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے آئر لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی


ہوبارٹ: ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے۔

آئر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سپر 12 مرحلے کا میچ ہوبارٹ میں کھیلا گیا۔ آئر لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سری لنکا نے 129 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 15ویں اوور میں پورا کر لیا۔ سری لنکا کے اوپنر کوسال مینڈس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 بالز پر 68 رنز بنائے۔

آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 42 بالز پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اوپنر پال اسٹرلنگ نے 25 بالز پر 34 رنز بنائے۔

آئر لینڈ ٹیم کے کپتان اینڈی بالبرنی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ لورکن ٹکر 10، کرٹس کیمفر 2، جارج ڈوکریل 14، گیرتھ ڈیلانی 9، مارک ایڈیئر صفر رنز بنا سکے۔ سیمی سنگھ 7 اور بیری میکارتھی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ، پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم

سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں