عمران خان نے کالا قانون لا کر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی، مریم اورنگزیب

کونسی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا، تحریک شروع ہو گی جب تم جیل جاؤ گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زد و کوب کرنا چاہتا تھا۔

توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر خوشی نہیں، لمحہ فکریہ ہے، وزیر اعظم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

انہوں ںے یہ  بیان پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان کے جواب میں دیا ہے۔

جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا، عمران خان

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لا کر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی۔

پاکستان میں جو ہورہا ہے اس کی ذمہ دار پارلیمنٹ اور انتظامیہ ہے، شاہد خاقان

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام میڈیا ہاؤسز اور تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک پر مسلط نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں