رمیز راجہ نے پاک بھارت ٹاکرے کو کلاسک میچ قرار دے دیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کو ایک کلاسک میچ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ آپ کبھی جیت جاتے ہیں تو کبھی ہارتے ہیں،ہم سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ ہوسکتا ہے، آپ کی کوشش پر بہت فخر ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ٹیم پاکستان آپ گیند اور بیٹ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

میلبرن میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں