دہشت گردوں کی سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید


شمالی وزیرستان: دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان میں سرحد پار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے3جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کو نشانہ بنایا جس کے باعث جوان وقار علی شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

سیکیورٹی فورسز پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ، فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں