میچ بہت اچھا ہوا، کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم سب ہارے ہیں، بطور ٹیم جیتیں گے، بابر اعظم

میچ بہت اچھا ہوا، کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم سب ہارے ہیں، بطور ٹیم جیتیں گے، بابر اعظم

میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج میچ بہت اچھا ہوا، کچھ غلطیاں ہوئیں لیکن ان سے سیکھنا ہے گرنا نہیں ہے۔

روایتی حریفوں کا تگڑا مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم نے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کی طرح کوشش کی، ابھی ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے، بہت میچز پڑے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم کسی ایک بندے کی وجہ سے نہیں ہارے، ہم سب ہارے ہیں، کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے کہ کس نے ہرایا ؟

رمیز راجہ نے پاک بھارت ٹاکرے کو کلاسک میچ قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بطور ٹیم ہارے ہیں، بطور ٹیم ہی ہم جیتیں گے، ہم نے اپنی غلطیوں پر بطور ٹیم کام کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں