ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، بلاول بھٹو

عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ صدمے کا باعث ہے، ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ، انہوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ارشد شریف کے ورثا، صحافی برادری سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ارشد شریف قتل کے معاملے پر وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی ارشد شریف کی موت افسوسناک خبر ہے، وزیراعظم

واضح رہے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے،ارشد شریف کی موقت کی تصدیق ان کی اہلیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کر دی گئی ہے۔

کینیا پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، تاحال ارشد شریف کے قتل کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آ سکیں تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سینیر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف اے آر وائی نیوز، دنیا نیوز، آج ٹی وی اور ڈان نیوز سے منسلک رہے۔

بیرون ملک جانے سے پہلے ارشد شریف کچھ مہینے پہلے اے آر وائی سے منسلک تھے، ارشد شریف کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں