مرزا سلیم بیگ چیئرمین پیمرا تعینات

ٹی وی اینکرز پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مرزا سلیم بیگ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کا چیئرمین تعینات کردیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مرزا سلیم بیگ کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

چیئرمین تعیناتی سے پہلے مرزا سلیم بیگ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میں بحیثیت پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) فرائض انجام دے رہے تھے۔

مئی 2017 کو مرزا سلیم بیگ کو اس وقت پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کیا گیا جب ڈان لیکس میں نام آنے کے بعد راؤ تحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس نے احمد منیر نامی شخص نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا تھا کہ ابصار عالم کا پے اسکیل، منیجمنٹ پوزیشن ون (MP-I) ہے اور وہ ماہانہ 15 لاکھ روپے تنخوا وصول کر رہے ہیں جبکہ ملک میں اس اسکیل کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ چار لاکھ 50 ہزار ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تقرری اقربا پروری اور میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے 18 دسمبر2017 کو درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ابصارعالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

ابصار عالم کی بطورچیرمین پیمرا تعیناتی سے متعلق کیس ڈیرھ سال سے زائد عرصہ تک زیر سماعت رہا اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وہ مستعفی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں